میری ماٹی میرا دیش آزادی پسندوں اور بہادروں کی قربانیوں کی جدو جہد کو یاد کرنے کا موقع ہے : سنہا

0
0

لفٹینٹ گورنر نے میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت کشمیر ڈویژن کے تمام بلاکس اور میونسپل اداروں سے امرت کلش وصول کئے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت آج کشمیر ڈویژن کے تمام بلاکس اور میونسپل باڈیز سے امرت کلش وصول کئے اور امرت کلش یاترا کو جموں کے راستے نئی دہلی کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ 11 سے 30 ستمبر 2023 تک تمام دیہاتوں اور شہری وارڈوں کے گھرانوں سے مٹی اور چاول اکٹھے کئے گئے جن میں جموں و کشمیر بھر میں 1.5 لاکھ سے زیادہ خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی بھر میں 3952 امرت واٹیکاس اور 4605 شلافلکامس ان عظیم شخصیات کی یاد میں وقف کئے جنہوں نے جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انمول شراکت اور اپنی جانیں قربان کیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا ’’ میری ماٹی میرا دیش آزادی کے جنگجوؤں اور بہادروں کی قربانیوں کی جدو جہد کو یاد کرنے کا موقع ہے ۔ ان کے بے لوث قربانی اور ترقی میں ہمارے کرشماتی آباواجداد کی شراکت کا مقصد شعلہ امرت کال کے ہمارے سفر کو روشن کرے گا ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی واقعہ نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر یو ٹی کے عام آدمی کی امیدوں اور امنگوں کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئے جموں و کشمیر کے عروج کا ایک واضع کال بھی ہے جو نئے جوش اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔لفٹینٹ گورنر نے لوگوں سے ’ پنچ پران ‘ کا عہد کروایا اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متحد کوششوں پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پنچ پران کے ذریعے ہمیں ایک نیا راستہ دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا مقصد نوآنادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نشان کو ختم کرنا ، اپنی جڑوں پر فخر کرنا ، شہریوں کے درمیان اتحاد اور فرض شناسی کے احساس یہ پانچ پران امرت کال میں ہماری رہنمائی کریں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ میری ماٹی میرا دیش بھی نئے عزم کی علامت ہے اجتماعی عکاسی کا ایک موقع اور ٹیم جموں و کشمیر کیلئے نئی قرار داد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کا ہر لمحہ قوم کی تعمیر کیلئے وقف کرنا ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ یہ مہم جموں و کشمیر یو ٹی کی ترقی کے سفر میں نئی طاقت اور نیا اعتماد پیدا کرے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس موقع پر Picea smithiana( ہمالیائی سپورس ) کا پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر مئیر ایس ایم سی جنید عظیم مٹو ، چئیر مین ڈی ڈی سی سرینگر شیخ آفتاب ملک ، لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ، ڈی ڈی سی کے چئیر پرسنز ، پی آر آئی کے ممبران ، یو ایل بی ، سول انتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سینئر افسران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا