میری خواہش اور کوشش ہوگی ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم ہو: ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی

0
0

نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ 11اگست کو ہونے والے انتخابات میں صدرکے عہدے کے امیدوار اور معروف و مشہور کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے اسلامک سنٹر کو ملک اور مسلمانوں کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش اور کوشش ہوگی ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم ہو یہ عہد انہوں نے گزشتہ رات منعقدہ ایک انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان جہاں جائیں وہ اپنے کردار سے پہچانے جائیں اور وہ اپنابہتراثر چھوڑ جائیں ان کے ہاتھ میں قلم اور قرآن ہو۔انہوں نے کہاکہ اسلامک سنٹر ملک کے مسلمانوں کا سرمایہ ہے، اس کی حفاظت اور اس کے وقارت کوبلند رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور باہمی ادب و احترام اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ دنیا میں ہمارے بارے میں یہ مفروضہ ہے کہ ہم غصہ والے ہیں، کمیونٹی کے لئے کام نہیں کرتے جب کہ اسلام میں بچوں، پڑوسی اور کمیونٹی کا حق ہے۔ اسلام کسی مذہب سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامک سنٹر کو بھائی چارہ کے فروغ کا ذریعہاوریہاں امن و محبت کو فروغ دیں گے۔ ہمارے آنحضرت کو ماننے والے ہیں ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، لیکن سب سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سنٹر کے اراکین کی گوناگوں صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر اراکین چاہیں مسلم معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ان کی صلاحیت کا اندازہ لگاکر ان سے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ کچھ لوگ سیاست داں ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں، وہ بتائیں آج تک میں نے کس پارٹی کے لئے ووٹ مانگا ہے یا کس الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ یہ سب سنٹر کے اراکین کو گمراہ کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ سنٹر میں کسی پارٹی کی انٹری نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سنٹر میں بڑا آڈیٹوریم، مسجد، بڑی لائبریری، کوچنگ سنٹر، کلینک اور ڈائلسس سنٹر بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ غلط فہمی کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف جو ماحول بنا ہے اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے امیدوار سراج قریشی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلامک سنٹر کا جب بھی الیکشن ہوتا ہے الزام تراشی کا دور شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے اراکین سے کہا کہ کوشش کی جائے کہ اس کے وقار مجروح نہ ہوں۔ کیوں کہ پوری دنیا میں اس کا ایک بلند وقار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سے جو وفد آتے ہیں سنٹر میں اس کا استقبال کیا جاتا تھا۔ اہم افراد سے لیکر ملک کے سربراب تک آئے ہیں۔ لیکن مجھے سنٹر کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کیوں کہ میں نے سنٹر کو سینچا ہے۔ اس کی خراب حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور انسان کو قربانی دیکر بھی اگر کچھ نہ ملے اور زیادہ افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ سنٹر کی بقا کے لئے سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔

اسلامک سنٹر کے مجلس عاملہ کے رکن کیلئے امیدوار اور معروف سماجی کارکن محمد ہدایت اللہ نے کہاکہ سنٹرکو بلندیوں پر لے جانے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ سنٹر مسلمانوں کی شان ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مجلس عاملہ کے امیدوارثمرقریشی نے بھی سنٹر کو گوناگوں خدمات کا مرکز بنانے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں نائب صدر کے امیدوار کلیم الحفیظ، ارشاد احمد اور دیگر اراکین اور سرکردہ افراد شریک تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا