میری حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرے گی: آزاد

0
0

سرکاری نوکریوں، مفت بجلی اور راشن کا وعدہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے نگروٹہ جموں میں جگتی ٹاؤن شپ کا دورہ کیا اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بات چیت کی جہاں انہوں نے ان کے تحفظات اور چیلنجز سنے۔ آزاد نے مہاجرین کو درپیش مختلف اہم مسائل کو اٹھانے کا وعدہ کیا، بشمول ملازمین کی حفاظت کو بڑھانا اور کم آمدنی والے ملازمین کے لیے مفت راشن اور بجلی کی بحالی کو اٹھانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی آباد کاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ کے دور میں یہ فلیٹس بنائے تھے لیکن اس کے بعد سے اب تک کسی حکومت نے ان پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مرکز میں اپنے دور میں روزگار اور دیگر ضروری اشیاء کے پیکج فراہم کیے تھے۔ تاہم، اس کے بعد سے، مرکزی حکومت نے ان کوششوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔
آزاد نے کہا کہ ہم رہائشیوں کے لیے مزید امدادی پیکجوں کی توقع کر رہے تھے اورمیں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاںکا دورہ کریں اور ان کے درد کا مشاہدہ کریں۔ ان کی آباد کاری اور ان فلیٹس میں رہنے والوں کو روزگار اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔آزاد نے مہا شیو راتری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پرسکریٹری، سنجے دھر صدر کے پی ونگ، گورو چوپڑا ضلع صدر، راج کمار ٹکو جنرل سکریٹری، چرنجیت سنگھ پبلسٹی سکریٹری، گوہر وانی ترجمان، ڈیزی دھر مہیلا صدر، انجلی پنڈتا مہیلا یونٹ صدر جگتی و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا