لاہور: اداکارہ میرا نے فلاحی اسپتال کے بعد اب ’’میرا فاؤنڈیشن‘‘ کے نام پر بھی فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی۔اداکارہ میرا نے اسپتال کے بعد اب ’’میرا فاؤنڈیشن ‘‘نامی پراجیکٹ پراپنی تمام ترتوجہ مرکوز کردی ہے اوراسی لیے وہ دبئی میں مقیم بھی ہیں۔ اس دوران انھوں نے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی کوشش بھی کی ہے، جن میں انہیں ابھی تک ناکامی کا سامنا رہا ہے۔ لیکن انھوں نے اس ’’مہم‘‘ کے لیے دبئی میں مقیم کچھ لوگوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں، جوان کی ملاقات اہم کاروباری شخصیات سے کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔دوسری جانب اداکارہ میرا کی جانب اس مہم میں فنڈریزنگ کے لیے اپنا اورسٹارمیکرجراررضوی کانمبر بھی دیدیا ہے۔ لیکن جب اس سلسلہ میں جراررضوی سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کے اسپتال اورمیرا فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرا فون نمبرمیری اجازت کے بغیردیا گیا ہے، جوکہ انتہائی غیراخلاقی حرکت ہے۔فلمسٹار میرا کے اس پراجیکٹ کے بارے میں فلم کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کا فنی سفرتقریباً ختم ہوچکا ہے۔ انھوں نے اپنے کیرئیرمیں بہت سی اچھی فلموں میں کام کیا ہے لیکن گزشتہ برسوں سے وہ جس طرح سے ’’شہرت اورکام ‘‘ حاصل کرنے کے لیے اسکینڈلز بنوا رہی ہیں، اس سے ان کی ہی نہیں بلکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ساکھ بھی متاثرہوئی ہے۔ انھوں نے جب اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا توبہت سے لوگ ان کے ساتھ تھے لیکن اسپتال کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والی رقم کا آج تک کسی علم نہیں کہ وہ کہاں ہے ؟ ایسے میں ایک نیا فلاحی پراجیکٹ شروع کرنا تو اچھی بات ہے لیکن اس کومستحق لوگوںتک پہنچایا جائے تواس کا فائدہ ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ میرا کوفلاحی کاموں پرتوجہ دینے کے بجائے نجی زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
Post Views: 138