میجر جنرل شیلیندر نے بالینی پل کا افتتاح کیا

0
0

پروجیکٹ سمپارک نے10 نئے تعمیر شدہ پلوں کو قوم کے نام وقف کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ میں دھک پل سائٹ سے 29 پلوں اور چھ سڑکوں سمیت 35 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔واضح رہے دھک پل کا فزیکل طور پر افتتاح وزیر دفاع نے کیا تھا، جبکہ دیگر پروجیکٹس کا افتتاح عملی طور پر 34 سائٹس میں سے ہر ایک سے آن لائن کنکشن قائم کرکے کیا گیا تھا۔وہیںآخری میل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی حکومتی پالیسی کے مطابق، پروجیکٹ سمپارک نے پونچھ، ریاسی اور راجوری اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کا آغاز کیا ہے۔اس دوران انفراسٹرکچر کے 35 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا، واضح رہے پروجیکٹ سمپارک نے تقریباً 64 کروڑ کی لاگت سے 10 نئے تعمیر شدہ پلوں کو قوم کے نام وقف کیا۔لائن میں، میجر جنرل شیلیندر سنگھ، ایس ایم، چیف آف اسٹاف ہیڈکوارٹر 16 کور نے جموں-سری نگر روڈ پر 15.66 کلومیٹر پر 130 میٹر طویل بالینی پل کا افتتاح کیا جسے ہیڈکوارٹر 69 آر سی سی نے تعمیر کیا تھا۔ واضح رہے بالینی پل کی تعمیر کا کام 4 اگست 2020 کو شروع ہوا اور یہ 2 اگست 2023 کو مکمل ہوا۔ اس پل کی تعمیر سے ملحقہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ ساتھ فوجی دستوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر (سی ای) سمپارک پروجیکٹ بریگیڈیئر نیرج مدن اور او سی 69 آر سی سی ای ای شنکر لال طائل بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا