میاں نورجمال چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دارالعلوم جمالیہ حنفیہ میں ایک روزہ جلسہ جشن دستار بندی و عرس شریف اختتام پذیر

0
0

معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں بے حیائیوں برائیوں کا سبب اللہ کے عظیم پیغام قرآن پاک سے دوری ہے : مفتی نذیر احمد قادری
ایم شفیع رضوی
عیشمقام؍؍دارالعلوم جمالیہ حنفیہ عیشناڑ عیشمقام کشمیر میں حضرت میاں نور جمال چیریٹیبل ٹرسٹ کے زہر اہتمام دارالعلوم ہٰذا میں زیر صدارت ادارہ کے بانی و سرپرست اعلی حضرت الحاج میاں غلام محمد مرزا (المعروف) مرزا باجی ایک روزہ عرس شریف حضرت میاں نور جمال رحمتہ اللہ علیہ اور جلسہ جشن دستار بندی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ کہیں سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی۔اس موقع پر مہمان خصوصی مقرر خصوصی مسلم پرسنل لا بورڈ جموں کے صوبائی صدر و بانی ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کے موجودہ پرفتن دور میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتیں برائیوں بے حیائیوں کا سبب اللہ رب العزت کی عظیم پیغام قرآن پاک سے دوری کا سبب ہے موجودہ دور میں والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت قرآن پاک کی رہبری اور رہنمائی کے بجائے مغربی تہذیب کے مطابق کر رہے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں آپس میں اتفاق اتحاد کے بجائے نفرتوں کا دور دورہ ہے بے حیائیاں برائیاں دن بدن عروج پکڑتی جا رہی ہیں اگر موجودہ پرفتن دور میں والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے باصلاحیت باکردار اور بااخلاق بنیں تو اس کے لئے لئے والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت قرآن پاک کی رہنمائی اور رہبری میں کرنی پڑے گی کیونکہ قران پاک کی تعلیم دنیا کی ایک واحد اور منفرد تعلیم ہے جو آدمی کو با اخلاق باکردار با صلاحیت بنا کر انسانیت کے عہدے پر فائز کرتی ہے ۔قران پاک کی تعلیم ہی سے انسان کو اچھے برے کی تمیز ہوتی ہے ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کو سمجھ سکتا ہے۔ قادری موصوف نے مزید فرمایا کہ اس وقت نوجوان نسل میں منشیات میں ملوث ہوکر اپنی زندگیاں برباد کر رہی ہے ۔منشیات کے استعمال کی وجہ سے نوجوان نسل جسمانی اور معاشی طور پر کمزور ہوتی جا رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے بچوں کی تعلیم و تربیت ہے ۔دینی تعلیمات کے مطابق کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سماج میں سے تمام برائیوں کے خاتمہ کے لئے بالخصوص منشیات کے خاتمہ کے لئے سماج کا ہر ذی شعور شخص کوشش کرے۔ اس پر وقار موقع پر حضرت میاں سرفراز احمد لاروی کی صحت یابی کے لیے اور مرحوم مغفور باجی مظفر حسین شاہ بروئی کالاکوٹ والے اور الحاج امجد علی کھٹانہ کی بخشش اور مغفرت کی دعا بھی کی گئی اور مرحومین کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا ۔اس موقع پر شمولیت کرنے والے سیاسی و سماجی شخصیات میں میں الحاج محمد میاں بوکڑا ،الحاج محمد رفیق بوکڑا ، حضرت باجی خورشید احمد کھٹانہ، الحاج محمد فرید پھامبڑا، زیڈ ای او نظام الدین کسانہ، چوہدری ہارون رشید کھٹانہ ، چودھری بشارت علی پھامبڑا ،باجی ماسٹر ادریس احمد،باجی ماسٹر منظور احمد ، باجی محمد طاہر ، باجی ماسٹر محمد اقبال، باجی ماسٹر شعیب جمالی ، باجی لیکچرار محمد شعیب جمالی ، باجی ماسٹر محمد صابر جمالی، باجی ماسٹر خورشید احمد کھٹانہ ، باجی محمد فاروق، حافظ محمد عرفان صدیقی ، محمد طیب رضا ، باجی شوکت علی ، باجی محمد اقبال ، میاں ممتاز احمد وغیرہ دیگر کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی ۔جلسے کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا اختتامی دعا ادارہ ہذا کے بانی و سرپرست اعلی الحاج باجی غلام محمد مرزا نے فرمائی ریاست اور ملک کی خوشحالی کے لیے آپسی بھائی چارہ اتفاق اتحاد کے لیے دعا کی گئی۔ جلسہ کا اہتمام زیر نگرانی حضرت میاں محمد طیب و انتظامیہ کمیٹی میاں انورجمال چیریٹیبل ٹرسٹ کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا