میاں الطاف احمدلاروی میدان میں!

0
0
نیشنل کانفرنس نے راجوری اننت ناگ پارلیمانی  نشست کیلئے میاں الطاف کو میدان میں اتارا
لازوال ڈیسک
سری نگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور تجربہ کار سیاست دان میاں الطاف احمد لاروی کو جنوبی کشمیر پیر پنجال پارلیمانی نشست کے لیے نیشنل کانفرنس کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے میاں الطاف احمد کی موجودگی میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔
عمر عبداللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میاں الطاف احمد کی معاشرے کے مختلف طبقات میں وسیع پیمانے پر مقبولیت پر زور دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل کریں گے۔  اس اعلان کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، ریاستی سکریٹری چودھری رمضان، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، اور مرکزی ترجمان تنویر صادق موجود تھے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا