کہا غیر قانونی تجاوزات کو از خود ہٹا دیں،بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی
شاہ نواز
مہور// ایس ڈی ایم مہور مظاہر حسین شاہ نے مہور مارکیٹ کو لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ مہور مارکیٹ میں جس کا بھی سرکاری زمین پر کوئی بھی غیر قانونی تعمیر ہے یا کوئی کاروباری مرکز چل رہا ہے اسکو ہٹا دیا جائے ،بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ارناس درماڑی مہور گریف سڑک پر گزشتہ کئی برسوں سے کام چل رہا ہے جو اب تقریباً تعمیرات کے آخری مرحلہ میں مہور مارکیٹ کے قریب پہنچا ہے۔
دریں اثنا مہور مارکیٹ میں بھی سڑک کو مزید کشادہ کیا جانا ہے۔ اس سلسلے میںجن لوگوں کی دکانیں ،زمین یا کوئی گھر سڑک کے احاطے میںآ رہا تھا انہوں برسوں قبل ہی اس کا معاوضہ فراہم کیا جا چْکا ہے لیکن مذکورہ لوگوں نے ابھی تک اْس اراضی کو خالی نہیں کیا ہے جس کا اْنہیں معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔ اب سڑک کا کام آخری مرحلہ میں ہے اور مہور مارکیٹ میں گریف کا کام عنقریب شروع ہونے والا ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ڈی ایم مہور نے گزشتہ روز مذکورہ لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ ارضی خالی کریں۔ آج ایس ڈی ایم مہور مظاہر حسین شاہ نے تحصیلدار مہور جاوید اقبال کے ہمراہ مہور مارکیٹ کا دورہ کیا اور حالات کا ازخود جائزہ لیا۔ موصوف اس دوران پھر لوگوں کو جلد از جلدناجائز تجاوزات ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔