مہور انس دریامیں دولڑکیاں غرقِ آب

0
0

ایک کو بچا لیا گیا ، ایک کی ہوئی موت
آر جے بشیر

مہور؍؍یہاںبگاہ علاقہ کے انس دریا میں اُس وقت دو لڑکیاں دریابردہوگئیںجب وہ دریا کو پار کر رہی تھیں اور چیخ و پکار سن کر لوگوں نے ایک لڑکی کو بچا لیا لیکن ایک کو بچانے میں ناکام ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پونے ایک بجے کے قریب ممتاز اختر دختر محمد شفیع عمر18سال، اور فوزیا جان دختر عبدالغنی عمر17سال ساکنہ دلواہ گول بگا کے نزدیک دریا انس کوپار رہی تھیں کہ اچانک ایک لڑکی کا پائوں پھسل گیا اور دوسری اس کو بچانے کے لئے آئی لیکن اُس کا بھی پائوں پھسل گیا اور دونوں کو دریا نے اپنی لہروں کے ساتھ لیا اس دوران کسی شخص نے دیکھا اور یہ لڑکیاں بچانے کے لئے چلا رہی تھیں اور لوگ دوڑ کر آئے اور ایک لڑکی فوزیا کی جان بچانے میں کامیاب ہوئے لیکن دوسری لڑکی کو دور جگہ سے برآمد کیا جو دم توڑ بیٹھی تھی ۔ علاقہ میں یہ واقعہ سن کر کہرام مچ گیا اور کافی تعداد میں لوگ دریا کے کنارے پر جمع ہوئے ۔ پولیس نے تمام قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کی جس کے بعد آخری رسومات اداکیگئیں اور دوسری لڑکی مہور ہسپتال میں فوری طو رپر علاج و معالجہ کے لئے لے جایا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا