مہنگائی کی مار سے عام لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

0
0

سبزیوں ، میوہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں لگاتار اضافہ
مشکور احمد
رام بن ؍؍جموں وہ کشمیر میں مہنگائی کی مار سے عام لوگ پریشان ہیں۔وہیں سبزیوں ،میوہ جات ، گیس اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں مزدو طبقہ کنبے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ بڑھتی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے سرکار ی ادارے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔نمائندے لازوال رام بن کے مطابق ضلع رامبن میں مہنگائی آئے رو ز بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہورہاہے۔ ایک طرف سبزیوں اورمیوہ جات کی قیمتوں میں زبردست اْچھال آئی ہے اوردوسری طرف رسوئی گیس ، تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںلگاتا ر اضافہ جاری ہے۔اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ مہنگائی کی اس مار سے عوام کو راحت دلائی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا