کے این ایس
سری نگرگزشتہ سال گنڈولہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 3سکی گائڈوں کے لواحقین نے الزام عائد کرتے ہو ئے کہا کہ مہلوک سکی گائڈوں کے لواحقےن کو نہ ہی انشو رنس اور نہ ہی نو کرےاں فراہم کی گئی اور اگر دو دن کے اندر انشورنس اور نوکری فراہم نھیں کی گئی تو بطور احتجاج گنڈولہ کے کنٹرول روم کو تالہ بند کیا جائے گا۔کشمےر نےوز سروس(کے این ایس) کے مطابق گزشتہ سال 25 جون کو یوم عرفہ کے روز سیاحتی مقام گلمرگ کے گنڈولہ کیبل کار پر ایک باری برکم درخت تیز آندھی سے گنڈولہ کیبن پر گر گیا تھا۔ جس سے کیبن میں دلی کی چار نفوس پر مشتمل فیملی اور تین مقامی سکی گایئڈ 26 سالہ مختار احمد گنائی ولد علی محمد گنائی ساکنہ چونٹی پتھری بابا ریشی۔25 سالہ جھانگیر احمد کھانڈے ولد محمد اکرم کھانڈے ساکنہ وارہ پورہ واوہ پورہ۔24سالہ فاروق احمد چوپان ولد عبدل غنی چوپان ساکنہ باٹو ھلاک ھوگیے تھے۔ اورحادثے کے بعد گنڈولہ کیبل کار کو 45 دن تک بند کردیا گیا تھا جبکہ ریاستی حکومت نے حادثے کے متعلق ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں گنڈولہ کیبل کار کے اس پاس تمام درخت یاتو کاٹنے یا ان درختوں کو مضبوط رسی یا لوھے کی تار سے باندھنے کی شفارش کی تھی جس پر آج تک کوئی عمل درآمد نہ ھو سکا اور نہ ہی گنڈولہ کیبل کار نے اس شفارش پر عمل کرنا ضروری سمجا۔ اگرچہ حادثے میں ہلاک شدگان کے لیے ریاست کے وزیر اعلی نے چیف منسٹر ریلف فنڈ سے فی کس 5 لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا تھا جوکہ حال ہی میں ھلاک شدگان کے لواحقین کے حق میں وگزار کیا گیا ۔ھلاک شدہ سکی گاییڈوں کے لواحقین نے گنڈولہ کیبل کار پر الزام لگایا ھے کہ حادثے کے وقت گنڈولہ کیبل کار نے لواحقین کو یقین دلایا تھا کہ گنڈولہ کیبل کار ھلاک ھونے والے تین سکی گاییڈوں کے لواحقین کو انشورنس اور نوکری فراہم کرے گا جو کہ تمام ضروری لوازمات پوری کرنے کے باوجود بھی نھیں دی جارہی ھیں۔ تینوں سکی گاییڈوں کے لواحقین نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا ھے کہ ھمارے گھروں کا چولہا ان ھی کی بدولت چلتا تھا اور تینوں اپنے والدین کے کمانے والے تھے۔ لواحقین نے دھمکی دی ھے کہ اگر دو دن کے اندر اندر سٹیٹ کیبل کار کارپوریشن نے انشورنس اور نوکری فراہم نھیں کی۔ تو دو دن کے بعد بطور احتجاج گنڈولہ کے کنٹرول روم کو تالا بند کیا جاے گا جس کے تمام تر زمداری گنڈولہ کیبل کار پر عائدہوگی۔