مہجور فاؤنڈیشن کے صدر ابدال مہجور کی بھابھی انتقال کرگئیں

0
0

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اظہار تعزیت
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ شاعر کشمیر مہجور کے سب سے بڑے نواسے عبدالرشید مہجور کی زوجہ پرویز سلطان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔ مرحومہ مہجور فاؤنڈیشن کے صدر ابدال مہجور کی بھابھی جان تھی۔ان کی وفات پر ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ نے دکھ اور افسوس کا کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔تعزیتی بیان میں سوسائٹی نے پیرزادہ ابدال مہجور اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی۔اس دوران سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر نے پیرزادہ ابدال مہجور کی بھابی جان کی وفات پر زبردست دکھ کا اظہار کیا ہے مرحومہ کا چہارم 14 مارچ 2024 کو متری گام پلوامہ میں انجام دیا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا