مہا شوراتری اور رمضان کی آمد کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی پونچھ کی زیرِ سرپرستی محکمہ نے بازار کا کیا خصوصی معائنہ

0
0

’روکو‘ اسکیم کے متعلق حلوائیوں اور دیگر تاجروں کو بیدار کیا، قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی کارروائی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں مہا شوراتری اور رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِ سرپرستی فوڈ سیفٹی انسپکٹر ظفر اقبال و محمد رئیس ملک کی ٹیم نے بازار کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے حلوائیوں و دیگر تاجروں جو کھانے کے تیل کو استعمال کر پھینک دیتے ہیں انہیں بیدار کیا کہ سرکار کی جانب سے ایک اسکیم چلائی گئی ہے جس کا نام ہے’روکو‘ یعنی ری یوز آف کوکنگ آئل جس کے تحت محکمہ کی جانب سے اندراج شدہ تاجروں سے ایک کمپنی اس بچے ہوئے تیل کے معقول قیمت دیکر اسے خرید لے گی جس سے دوکاندار کو بھی فائدہ ہوگا اور اسکیم کامیاب ہوگی اور اسکا معقول استعمال ہو پائے گا جبکہ دیگر فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے و صاف ستھرائی کا خاص خیال نہ رکھنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی بھی عمل میں لائی۔
اس ضمن میں فوڈ سیفٹی کمشنر طارق محمود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکی جانب سے مہا شوراتری او رمضان المبارک کی آمد کی پیشِ نظر بازار کا خصوصی معائنہ کیا اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حلوائیوں و دیگر ہوٹل والوں کو بیدار کیا گیا ہے کہ وہ روکو اسکیم کے تحت استعمال شدہ کوکنگ تیل کو ضائع کرنے کے بجائے کمپنی کو فروخت کر پیسے کمائیں۔انہوں نے تاجروں بالخصوص حلوائیوں و ہوٹل مالکان سے اپیل کی ہیکہ وہ ان مقدس تہواروں کے پیشِ نظر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور روکو اسکیم کا بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا