مہاراشٹر میں بن گیا حکومت سازی کا فارمولا، ادھو ہوں گے وزیر اعلیٰ، این سی پی۔ کانگریس کے حصے میں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ!۔

0
0

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں جاری سیاسی گھمسان کو لے کر اب صورت حال کچھ صاف ہوتی نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے پیر کے روز ملاقات کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ حکومت بنانے کو لے کر ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ پھر بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین  پارٹیوں کے گٹھ بندھن کو لے کر بات چیت صاف ہو گئی ہے اور نئی حکومت دسمبر کی شروعات تک اپنا کام کاج سنبھال لے گی۔

اس دوران شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور این سی پی۔ کانگریس کے پاس دو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ادھو ہی پورے پانچ سال کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور اس دوران کوئی بھی روٹیشنل پالیسی نہیں ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا