مہاراشٹر اسمبلی انتخابات نتائج کے 13 دن بعد بھی ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کو لیکر تعطل برقرار ہے۔ وہیں اب خبر آرہی ہے کہ 8 نومبر تک فیصلہ نہیں ہوا تو وزیر اعلی فڑنویس جمعے کو استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعے کی شام تک وزیر اعلی سمیت سارے وزرا اپنی سرکاری گاڑیاں اور سہولیات واپس کر سکتے ہیں۔ بی جے پی صرف جمعے کی شام تک کا انتظار کرے گی۔ چرچا یہ بھی ہے کہ شیو سینا بی جے پی کے درمیان سمواد فی الحال پوری طرح سے ٹھپ ہوچکاہے جس کے مد نظر کوئی حل نکلتا نہیں نظر آرہا ہے