ممبئی: مہاراشٹر میں حکومت بنانے کی قواعد کے درمیان سبھی کی نگاہیں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور این سی پی چیف شرد پوار پر ٹکی ہیں۔ اس درمیان کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے کہا، "کانگریس اور این سی پی کے لیڈر جمعرات کو ایک مرتبہ پھر اپنے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ جمعہ کو ممبئی میں مشترکہ اعلان کیا جا سکتا ہے’۔
تاہم ، یہ بتایا جارہا ہے کہ سونیا گاندھی کے ساتھ جاری ملاقات میں کانگریس کے لیڈران کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ مذاکرات میں جلد بازی نہ کی جائے۔
روٹیشنل وزیر اعلیٰ پر بنا اتفاق رائے
ذرائع کے مطابق، این سی پی۔ کانگریس کی میٹنگ میں روٹیشنل وزیر اعلیٰ پر اتفاق رائے بننے کی خبر سامنے آرہی ہے۔ جانکاری کے مطابق پہلے ڈھائی سال شیو سینا کا سی ایم رہے گا جس کے بعد این سی پی کا وزیر اعلیٰ رہے گا۔ وہیں کانگریس کا نائب وزیر اعلیٰ رہے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے خبر آرہی تھی کہ 5 سال کیلئے کانگریس کو شیوسینا کا وزیر اعلیٰ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔