مکھیا منتری لاڈلی بہنا یوجنا کے ذریعہ خواتین کے کھاتوں میں ماہانہ 1000 روپے کی رقم جمع

0
0

بھوپال، 10 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں آج سے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی اہم اسکیم ‘مکھیا منتری لاڈلی بہنا یوجنا’ کے ذریعے اہل خواتین کے کھاتوں میں ماہانہ 1000 روپے کی رقم جمع ہونے لگے گی۔
اس سلسلے میں، وزیر اعلی شام کو ریاست بھر کی خواتین سے بات چیت کریں گے۔
اس سے پہلے مسٹر چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کا دن ان کے لیے اور ریاست بھر کی خواتین کے لیے بہت اہم ہے۔ آج شام اہل خواتین کے کھاتوں میں ماہانہ ایک ہزار روپے جمع کرائے جائیں گے۔ اس کے بعد ہر مہینے کی 10 تاریخ کو یہ رقم ان کے کھاتے میں آجائے گی۔
ریاستی حکومت کی اس اسکیم سے ریاست کی تقریباً 1.25 کروڑ خواتین مستفید ہوں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا