مڈل سکول بریلہ کوہائی سکول کا درجہ دیا جائے

0
0

آٹھویں جماعت پاس کرنے کے بعد طلاب کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے:عوام
ناظم علی خان
مینڈھرمڈل اسکول بریلہ تحصیل منکوٹ کے پسماندہ اور دور افتادہ پہاڑی گاﺅں کسبلاڑی میں واقع ہے۔جو کہ مڈل سکو ل کَس اور مڈل اسکول ہنڈیاں چھونگاں کے درمیان ایک موزوں مقام پر تعمیر کیا گیاہے۔اسی سلسلہ میں چوہدری باغ حسین سابقہ سرپنچ پنچائت حلقہ کسبلاڑی اپر،چوہدری برکت حسین نمبردار کسبلاڑی اورچوہدری منور حسین چیرمین کسبلاڑی اپر نے مڈل سکول بریلہ کو ہائی سکول کے کا درجہ دینے کیلئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اسکول بریلہ کے طلبہ وطالبات آٹھویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد کئی کلو میٹر پیدل سفر طے کر کے ہائی اسکول کسبلاڑی یا کسی دوسرے اسکول میں جاتے ہیں جو کہ طلبہ و طالبات کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔کیونکہ سڑک رابطہ بحال نہ ہے لوگ زیادہ تر زمینداری اور محنت مزدوری کرکے گزارا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ خاص کر طالبات مزیداپنی پڑھائی جاری نہ رکھ سکے ۔ انھوں نے مزیدکہا کہ ایک طرف حکومت بچوں کو پڑھانے پر زور دے رہی ہے ا ور دوسری طرف اس پسماندہ اور افتادہ علاقے کا یہ حال ہے۔جہاں طلاب کی پڑھائی کی جانب کوئی خاص خیال نہیںب رکھا جا رہا ہے لہذا عوام بریلہ ،کس،ہنڈیاں چھونگاں،سنگڑھ،بلاڑی اپر،نگالبن،ڈنہ،کھنوڑ اور بھگیوٹ کی عوام کی وزیر تعلیم ریاست جموں و کشمیرسید محمد الطاف بخاری اور ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد راناسے استدعا ہے کہ مڈل ا سکول بریلہ کو ہائی سکول کے درجہ بندی کے زمرہ میں لا کر اس پسماندہ اور دور افتادہ پہاڑی علاقہ کے عوام اورخصوصاً طلبہ و طالبات کے حقوق کی پاسداری کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا