مویشیوںکی اسمگلنگ کی کوششوں میں 5 ایف آئی آر درج؛ 54 مویشی بچائے گئے

0
0

راکیش چودھری
سانبہ؍؍ضلع میں مویشیوں کے اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے، صبح کے اوقات میں مشیویوںکی اسمگلنگ کی مختلف کوششوں کے سلسلے میں تھانہ سانبہ اور تھانہ گھگوال میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور مجموعی طور پر 54 مویشیوں کے اسمگلروں کے چنگل سے بچایا گیا ہے۔
پولس چوکی راج پورہ اور پولس چوکی رکھ امب ٹالی کی پولیس ٹیموں نے اپنے متعلقہ انچارج کی قیادت میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی بڑی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے اور 47 مویشیوں کو بازیاب کرایا ہے جنہیں پیدل بارڈر روڈ کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔ پولیس ٹیموں نے مویشیوںکے اسمگلروں کا پیچھا کیا لیکن وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مختلف واقعات میں چار مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر نمبر 130/2024 تحت سیکشن 188 آئی پی سی، 11 پی سے اے ایکٹ آف پولیس سٹیشن سانبہ
ایف آئی آر نمبر 131/2024 تحت سیکشن188 آئی پی سی ، 11 پی سی اے ایکٹ آف پولیس سٹیشن سانبہ ، ایف آئی آر نمبر 132/2024 تحت سیکشن188 آئی پی سی،پولیس سٹیشن سانبہ کا پی سے اے ایکٹ اور ایف آئی آرنمبر 63/2024 تحت سیکشن188 آئی پی سی، پی سی اے11ایکٹ پولیس سٹیشن گھگوال مزید تفتیش جاری ہے۔
اسی طرح پولیس چوکی مانسر کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی مانسر کی سربراہی میں گائے کی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے اور سات مویشیوںکو بازیاب کرایا ہے جنہیں مانسر-سرینسر روڈ کے ذریعے پیدل اسمگل کیا جا رہا تھا۔پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 129/2024 تحت سیکشن188 آئی پی سی درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا