مولانا غلام محی الدین کے والد کی وفات متعدد علمائے کرام کا اظہار تعزیت

0
0

مرحوم نیک صفت، صوم صلاۃ کے پابند اور علماء سے رغبت رکھتے تھے: مولانازاہد حسین
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ معروف دینی وعلمی دانشگاہ جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے سابق استاذ حدیث حضرت مولانا غلام محی الدین کے والد ماجد مہنڈر کے اوچھاد علاقع سے تعلق رکھنے والے کا اج صبح انتقال ہوگیا۔ جس پر ضلع پونچھ کے متعدد علمائے کرام نے مولاناموصوف کے ساتھ تعزیت کرتے ہوے یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ حضرت مولانا زاہد الحسن قاسمی نے مولانا غلام محی الدین کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوے کہ والدین اللہ پاک کی عظیم نعمت ہوتے ہیں۔ جن کے چلے جانے کے بعد انسان اپنے اپ کو جہاں تنہا محسوس کرتاہے۔وہی ان کی وجہ سے گھر میں اترنے والی خیر وبرکت سے محروم ہوجاتاہے۔ یقیناً یہ ایک ناقابل فراموش صدمہ ہے۔ لیکن رب زولجلال کی مرضی اور منشاء کے اگے ہم ہی نہیں بلکہ ساری مخلوق سرتسلیم خم ہے۔ اللہ پاک مولانا کے والد مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنائیت فرماے۔اور بال بال مغفرت فرماے۔ مولانا غلام محی الدین اور ان کے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرماے۔ اور صبر جمیل پر اجر عظیم عطافرماے۔ مرحوم ومغفور ایک نیک صفت ہمدر صوم وصلات کے پابند تھے۔ ہمیشہ دینی امور کے ساتھ گہری رغبت رکھتے تھے۔ دینی مدارس کے ساتھ قریبی رشتہ تھا۔ جس کی وجہ سے ان پشت میں اللہ پاک نے مولاناغلام محی الدین جیسے عالم باعمل کو پیدافرماکر احسان عظیم کیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا