مولانا جوادقاسمی قوم وملت کا قیمتی سرمایہ تھے : حافظ ایازاحمد

0
0

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی کے استاد حدیث مولانا محمدجوادقاسمی کا چند روز قبل مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے انتقال پر مدرسہ ہذا میں ایک تعزیتی اجلاس مینیجر حافظ ایاز احمدمدینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے سینئر استاد مولانا محمدارشدقاسمی نے کہا کہ مولانا کو علوم فقہ ، حدیث اورتفسیر میں عبور حاصل تھا۔ مولانا مرحوم عوام و خواص میں بہت زیادہ مقبول تھے۔ انہوں نے کافی عرصہ مدینۃ العلوم میں خدمات انجام دیں۔ اور سیکڑوں طلبہ نے آپ سے اکتساب فیض کیا۔ مینیجرحافظ ایاز احمد نے کہا کہ مولانا قوم وملت کا قیمتی سرمایہ تھے۔ مولانا کا انتقال مدینۃ العلوم رسولی کا بڑا خسارہ ہے۔ مولانا مرحوم اسباق میں بہت پابندی سے حاضر رہتے تھے۔ مولانا نے مدینۃ العلوم میں 33 سال درس و تدریس کے فرائض انجام دئے۔ ہم ان کے گھر والوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔ پرنسپل مدرسہ مولانا مقبول احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت مولانا محمدجواد صاحب میرے استاد محترم تھے۔ مولانا کی یہ امتیازی صفت تھی کہ ہمیشہ وہ اپنے چھوٹوں کو آگے بڑھانے کی فکر میں رہتے تھے۔ مجھ ناچیز کے ساتھ ان کا یہ خصوصی معاملہ رہا کہ جامعہ میں صدر مدرس ہونے کے بعد قدم قدم پر مجھے ان کی رہنمائی حاصل رہی۔ سابق بلاک پرمکھ مولانا محمداسلم قاسمی نے کہ مولانا مرحوم میرے درسی ساتھی تھے۔ ہم نے ایک ساتھ دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کی۔ مولانا دوران طالب علمی سے ہی نہایت قابل اور ذی استعداد تھے۔ ہمارے اساتذہ بھی ان کی صلاحیتوں کی تعریف کئے بنا نہیں رہ پاتے تھے۔ مولانا محمدفاروق قاسمی نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا انتہائی خوش طبع ، خوش مزاج ، اخلاق و کردار کے اعتبار سے معاصرین میں فائق اور عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے۔ مدرسہ نورالعلوم زیدپور کے مینیجر حاجی ضیاء الرحمٰن انصاری نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے انتقال سے ایک بڑا علمی حلقہ ان کے فیض سے محروم ہوگیا ہے۔ اس موقع پر حاجی عبدالمقتدر انصاری ، ریاض احمد سابق چیئرمین زیدپور ، جعفرقریشی ، مولانا واجد صدیقی ، مولانا اصغرعلی ندوی ، ماسٹرمحمدقاسم ، ماسٹرمحمدمعزعثمانی ، ماسٹرمحمدانوار ، مولانا عمران قاسمی ، علی نذیرقادری دیویٰ ، مفتی محمدالیاس ، مولانا عبدالمجیب ، مولانا محمدسلیم ، مولانا عبدالقادر ، حافظ محمداشتیاق ، غیاث احمد ، مولانا شمس الدین ، قاری محمدامتیاز ، مولانا محمدشارب ، مفتی حفیظ الرحمٰن ، حافظ محمدعلقمہ ، مولانا محمداسعد ، حاجی تاج محمد رامنگر ، ماسٹرمحمدطارق بنکی کے علاوہ ضلع کے بہت سے مدارس کے پرنسپل اور مینیجرحضرات کی شرکت قابل ذکر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا