مولانا امجد علی عطاری کے انتقال پر مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں کا اظہار تعزیت

0
0

نوجوان عالم دین کی انتقال سے مسلم سماج کا عظیم خسارہ : مفتی نذیر احمد قادری
ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ آل مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کی صوبائی اکائی صوبہ جموں نے مولانا امجد علی عطاری جو تعلق ضلع ریاسی سے تھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ہے۔وہیںبورڈ کے صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطم الزہرا سدرہ رگوڑا کے بانی و سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ نوجوان عالم دین کے انتقال سے مسلم سماج کا ایک عظیم خسارہ ہوا ہے جس کی بھرپائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔وہیںحضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری و دیگر اراکین بورڈ و علماء ا کرام نے مولانا امجد علی عطاری کے والد محمد رفیق اور دیگر پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی پسماندگان کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم مولانا امجد علی عطاری کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔اور والدین اور دیگر لواحقین کو اللہ رب العزت صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جوصبرکریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے۔
وہیںتعزیت کرنے والے علمائا کرام میں حضرت مولانا مفتی پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی سرپرست اعلی دارالعلوم مصباح العلوم دواڑہ رگوڑا سدرہ , حضرت مولانا پیر سید فرید شاہ مصباحی نقشبندی جلالہ آباد سنجواں جموں , مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر و امام و خطیب جامع مسجد شریف کریانی تالاب بٹھنڈی جموں , حضرت مولانا سید یاسر رضا قادری ضلع صدر ادھمپور , حضرت مولانا محمد فاروق نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد شریف ریلوے اسٹیشن جموں , حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی نائب صدر ضلع راجوری و امام و خطیب جامع مسجد شریف سدرہ جموں، حضرت مولانا عبدالغنی رضوی امام و خطیب جامع مسجد شریف مرکزی جامع مسجد شریف سدرہ جموں، حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی و سربراہ اعلی دارالعلوم حسینیہ نظامیہ ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ بٹھنڈی , حضرت مولانا ذوالفقار احمد رضوی ، حضرت مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی , حضرت مولانا شبیر احمد رضوی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف درماڑی , حضرت مولانا ریاض احمد رضوی درماڑی , الحاج محمد فرید پھامبڑا ضلع صدر سانبہ ،الحاج طارق حسین قادری ضلع صدر رام بن, ماسٹر محمد حسین زبر ضلع صدر ریاسی , ماسٹر محمد اشرف جنرل سیکرٹری ضلع کٹھوعہ , وغیرہ دیگر علماء اکرام ائمہ مساجد اور مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں کے اراکین نے بھی اظہار تعزیت کیا ہیواضح ہو کے مولانا امجد علی عطاری کا انتقال گزشتہ دو روز قبل حیدر آباد میں دوران تعلیم مختصر علالت کے بعد ہوا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا