مولانا آمان اللہ مظاہری نے ایم آی ایم سے دیا استعفی

0
0

موتی ہاری,(ہلچل چمپارنی)

سماجی خدمت وقت کا اہم تقاضا ہے ،اسلامی تعلیمات میں مخلوق کی خدمت کو اہم عبادت قرار دیا گیا ہے ،سیاسی پلیٹ فارم سے انسان سماج کی خدمت کھلے دل سے کرتا ہے ،مذکورہ باتیں مشرقی چمپارن ڈھاکہ کے مولانا محمد امان اللہ مظاہری بلاک صدر اقلیتی امور ڈھاکہ اسمبلی حلقہ نے مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت سے استعفی دینے سے قبل نمائیندہ سے کہا ،انہوں نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر میں نے ڈھاکہ مشرقی چمپارن کے اسمبلی حلقہ سے مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت حاصل کی تھی اور ذمہ داری بھی ملی تھی کام بھی ہورہا تھا لیکن بعض دشواریوں کی وجہ سے میں نے ایم ائی ایم کی بنیادی رکنیت سے اپنے اپ کو علیحدہ کر لیا اور اپنا استعفی نامہ پارٹی کو بھیج دیا ہوں، واضح رہے کہ اج سے ڈیڑھ سال قبل ڈھاکہ اسمبلی حلقہ کے معروف عالم دین مولانا امان اللہ مظاہری نے سماجی خدمات کو انجام دینے کی غرض سے ایم ائی ایم کی پارٹی کا دامن تھاما تھا اور کام بھی کر رہے تھے لیکن مولانا کے چاہنے والوں نے کہا کہ اپ ایک عالم دین ہیں اور اپ کی شبیہ علاقے میں بہتر مانی جاتی ہے کسی پارٹی سے منسلک ہو کر ہی سماجی خدمت کرنا کوی ضروری نہیں ،خدمت کا حوصلہ اور جذبہ انسان کے اندر اگر ہو تو بغیر کسی پارٹی کے بھی کر سکتا ہے اپنے چاہنے والوں کی باتوں کو مانتے ہوئے مولانا امان اللہ مظاہری نے پارٹی کی تمام تر عہدوں کے ساتھ بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے دیاہے ،

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا