مولانا آزاد میموریل کالج جموںمیں یوم اْردوکے حوالے سے پروگرام کا ہوا انعقاد

0
0

اْردوخالص ہندوستانی زبان ہے اس پرہمیں فخرکرنا چاہیے:ڈاکٹر شہناز قادری
لازوال ڈیسک
جموں؍شعبہ اْردوگورنمنٹ مولانا آزادمیموریل پوسٹ گریجویٹ کالج جموں کے زیراہتمام یوم اْردوکے سلسلے میں ’’یوم اردو کی اہمیت‘‘عنوان کے تحت ایک پروگرام کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت کالج کے آئی کیو سی کنوینر پروفیسر نیرج شرما کررہے تھے۔ اس دوران تقریب میں فارسی کے صدر شعبہ پروفیسر منیر حسین نے مہمان ذی وقار کے فرائض انجام دئیے پروگرام کاآغاز صدرشعبہ اْردوایم اے ایم کالج ڈاکٹرشہنازقادری کے استقبالیہ کلمات سے ہواجس کے بعدکالج کے طلباء نے علامہ اقبال کی شاعری ’’سارے جہاں سے اچھاہندوستان ہمارا‘‘پرمشتمل خصوصی پروگرام پیش کیا۔اس کے بعدکالج ہذا سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے یوم ِ اْردوکی اہمیت کواْجاگرکیا اورموضوع پرمدلل مضامین و مقالات پیش کئے۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اوران کی شاعری پوری عالم انسانیت کیلئے ہے۔اس موقعہ پردیگرمقررین نے بھی موضوع کے حوالے سے خیالات کااظہارکیا۔ کالج کے طلباء اورتمام شعبہ جات کے صدوربھی پروگرام میں موجودتھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض میمونہ خان نے انجام دئیے پروگرام کے اختتام پرشکریہ کی تحریک ثاقب فاروق نے پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا