’’مودی کے لیے آپ ہیں ان کا خاندان اور آپ کے خواب ہیں ان کے عہد‘‘

0
0

جب بدعنوانی ختم ہوتی ہے تو ترقی شروع ہوتی ہے اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوتے ہیں:مودی
چھتیس گڑھ میں 34,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح، قوم کو وقف اور سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’وکست بھارت وکست چھتیس گڑھ‘‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے 34,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، انہیں قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبے سڑکوں، ریلوے، کوئلہ، بجلی، اور شمسی توانائی سمیت کئی اہم شعبوں کو پورا کرتے ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے تمام اسمبلی حلقوں سے پروگرام سے جڑے لاکھوں خاندانوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وکسٹ چھتیس گڑھ نوجوانوں، خواتین، غریبوں اور کسانوں کو بااختیار بنا کر بنایا جائے گا اور جدید انفراسٹرکچر وکست چھتیس گڑھ کی بنیاد کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے یا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے وہ چھتیس گڑھ کے لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
این ٹی پی سی کے سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کرنے اور 1600 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ اسٹیج-2 کا سنگ بنیاد رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے آج وزیر اعظم نے کہا کہ اب شہریوں کے لیے کم خرچ پر بجلی دستیاب کرائی جائے گی۔ چھتیس گڑھ کو سولر انرجی کا مرکز بنانے کی حکومت کی کوششوں پر بھی انہوں نے روشنی ڈالی اور راج ناندگاؤں اور بھیلائی میں شمسی پاور پلانٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کا بھی ذکر کیا جو رات کے وقت بھی قریبی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ’’حکومت صارفین کے بجلی کے بلوں کو صفر تک کم کرنے کے رخ پر کوشاں ہے‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ ریمارکس دیے جو اس وقت ملک بھر میں 1 کروڑ گھرانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت چھتوں پر سولر پینل لگانے کے لیے براہ راست بینک کھاتوں میں مالی امداد فراہم کرے گی جہاں 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی اور وہاں پیدا ہونے والی اضافی بجلی حکومت واپس خریدے گی۔ اس طرح شہریوں کی ہزاروں روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ انہوں نے بنجر کھیتوں کی زمین پر چھوٹے پیمانے پر شمسی پلانٹ لگانے میں کسانوں کی مدد کرکے ان داتا کو اْرجا داتا میں تبدیل کرنے پر حکومت کے زور دینے کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ میں ڈبل انجن والی حکومت کی طرف سے ضمانتوں کو پورا کرنے کی ستائش کی۔ ریاست کے لاکھوں کسانوں کو پہلے ہی بونس مل چکا ہے جو دو سال سے زیر التواء میں پڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے تندور کے پتے جمع کرنے والوں کی تنخواہوں میں اضافے کی انتخابی ضمانت بھی پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم آواس اور ہر گھر نل سے جل جیسی اسکیموں نے ایک نئی رفتار پکڑی ہے۔ مختلف امتحانات میں بے قاعدگیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مہتاری وندن یوجنا کے لیے ریاست کی خواتین کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے پاس محنتی کسان، باصلاحیت نوجوان اور قدرتی خزانہ ہے یعنی وہ سب کچھ ہے جو وکست بننے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست میں ترقی کے فقدان کے لیے سابقہ حکومتوں کی غیر دوسر اندیشانہ اورخود غرضانہ خاندانی سیاست پر تنقید کی اور کہاکہ ’’مودی کے لیے آپ ان کا خاندان ہیں اور آپ کے خواب ان کے عہد ہیں۔ اس لیے میں آج وکست بھارت اور وکست چھتیس گڑھ کی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’ 140 کروڑ ہندوستانیوں میں سے ہر ایک کو اس بندے نے اپنے ارادوں اور محنت کی ضمانت دی ہے‘‘۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی 2014 کی گارنٹی کو یاد کیا کہ ہر ہندوستانی کو دنیا میں ہندوستان کی شبیہ پر فخر کرنا ہے۔ اسی طرح غریب شہریوں کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم غریبوں کی بہبود کی اسکیم کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے غریبوں کے لیے مفت راشن، مفت طبی علاج، سستی ادویات، مکان، پائپ پانی، گیس کنکشن اور بیت الخلاء کا بھی ذکر کیا۔ وکشت بھارت سنکلپ یاترا نے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کو ہر گاؤں میں جاتے دیکھا ہے۔
10 سال پہلے کی مودی کی گارنٹی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آباؤ اجداد کے خوابوں اور امنگوں کے ہندوستان کی تشکیل کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ویسا ہی ترقی یافتہ ہندوستان ابھر رہا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا پہل کا ذکر کیا اور ریئل ٹائم ادائیگیوں، بینکنگ سسٹم اور موصول ہونے والی ادائیگیوں کے نوٹیفیکیشن کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ آج حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے ملک کے لوگوں کے بینک کھاتوں میں 34 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی منتقلی کی ہے۔ مدرا اسکیم کے تحت نوجوانوں کو روزگار اور خود روزگار کے لیے 28 لاکھ کروڑ روپے کی امداد دی گئی ہے اور پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت 2.75 لاکھ کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے رقوم کی منتقلی کے بیچ پیسے ادھر سے دھر ہونے کی بھی نشاندہی کی جو شفافیت کے فقدان کی وجہ سے پچھلی حکومتوں کے دوران ہوتی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے صحت کی سہولیات اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور اچھی حکمرانی کے نتیجے میں نئی سڑکوں اور ریل لائنوں کی تعمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ’’جب بدعنوانی ختم ہوتی ہے تو ترقی شروع ہوتی ہے اور روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوتے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے کاموں سے چھتیس گڑھ کا وکست ہوگا اور اگلے 5 برسوں میں جب ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گا تو چھتیس گڑھ بھی ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ وزیر اعظم نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے اپنی بات مکمل کی کہ ’’یہ ایک بڑا موقع ہے، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں اور اسکول اور کالج میں پڑھنے والے نوجوانوں کے لیے۔ وکست چھتیس گڑھ ان کے خوابوں کو پورا کرے گا‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا