مودی کی جگہ پر جے شنکر ایس سی او سمٹ میں جائیں گے

0
0

مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍آئندہ ماہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او میں ہندوستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کے دوران منعقد ہونا ہے۔ اس لیے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر وہاں ہمارے وفد کی قیادت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے میزبان ملک قازقستان کے صدر کسیم جومارت توکایف نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے مسٹر مودی کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد اور تاریخی طور پر مسلسل تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قازقستان کی قیادت علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں بہت زیادہ تعاون کرے گی۔بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا