مودی کی آمد کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان

0
0

یواین آئی
سدھارتھاترپردیش کے ضلع سنت کبیرنگر میں واقع صوفی سنت کبیر صاحب کی نروان استھل¸ مگہر میں جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے پیش نظر گورکھپور زون کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی اور بہرائچ اضلاع کی نیپال سے لگی 395 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس دوران بین الاقوامی سرحد سے دہشت گردوں کے دراندازی کے پیش نظر سر حد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) بین الاقوامی سرحد کے دونوں طرف آنے جانے والوں کی سختی سے تلاشی لے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور تحقیقاتی کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نیپال کی بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والی تمام کچے اور پکے راستوں کے ساتھ ساتھ ندیوں اور نالوں پر بھی سیکورٹی فورس تعینات کئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی چوکسی برتنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مسٹر مودی کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے نیپال سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیاہے ۔گورکھپور پولیس زون کے بستی گورکھپور اور دیو¸ پاٹن پولیس رینج کے بستی، سنت کبیر نگر، سدھارتھ نگر، گورکھپور، مہاراج گنج، کشی نگر، دیوریا، بہرائچ، شراوستی، بلرام پور اور گونڈہ ضلع میں بھی ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹیشن، بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر اہم مقامات پر اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کاسلسلہ جاری ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا