مودی نے گوٹیرس سے کی ملاقات

0
0

دبئی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ملاقات کی۔
مسٹر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ہندوستان کی جی 20 چیئرمین شپ کے دوران ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے میں ہندوستان کے اقدامات اور پیشرفت پر روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے آب و ہوا کی کارروائی، موسمیاتی ٹیکنالوجی اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورموں اور مالیاتی اداروں میں اصلاحات سے متعلق گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور خدشات پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جی 20 صدارت کے تحت پائیدار ترقی، آب و ہوا کی کارروائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کی ’گرین کریڈٹ‘ پہل کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر گوٹیرس نے ہندوستان کے جی 20 چیئرمین شپ کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور انہیں 2024 میں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس تک لے جانے کے لئے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا