مودی نے کیرالہ میں انتخابی بگل بجایا، پلاکڈ میں کیا روڈ شو

0
0

یواین آئی

پلاکڈ؍وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر پلاکڈ لوک سبھا سیٹ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار سی کرشنا کمار کی حمایت میں منگل کی صبح روڈ شو کیا۔مسٹر مودی صبح 10:25 بجے کوئمبٹور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مرسی کالج گراؤنڈ میں اترے۔ بی جے پی کیرالہ کے انچارج پرکاش جاوڈیکر، ریاستی صدر کے سریندرن اور پلکڑ میونسپلٹی کے صدر ای کرشنا کمار کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے مرسی کالج کے میدان میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب کے بعد، وزیر اعظم ایس پی جی اور پولیس کے قافلے کی حفاظت میں سڑک کے ذریعے کوٹامیدھان-انچو ویلاکو پہنچے۔ ان کا روڈ شو این ڈی اے امیدواروں سی کرشنا کمار (پلاکڑ)، نیویدیتا سبرامنیم (ملاپورم امیدوار) اور ریاستی صدر کے سریندرن کے ساتھ صبح 10:45 بجے کوٹامیدھن-انچو ویلاکو سے ایک کھلی گاڑی میں شروع ہوا۔مسٹر مودی نے سڑک کے دونوں طرف جمع لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور روڈ شو صبح 11.15 بجے شہر کے ہیڈ پوسٹ آفس کے قریب ختم ہوا۔
خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں بی جے پی کارکنان چلچلاتی گرمی اور 39 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کی پرواہ کئے بغیر اپنے عزیز لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سڑک کے دونوں طرف قطاروں میں کھڑے تھے۔ انہوں نے ایک کلومیٹر طویل روڈ شو کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور نعرے لگا کر مسٹر مودی کا استقبال کیا۔الیکشن کمشنر کی طرف سے انتخابات کے اعلان کے بعد مسٹر مودی کا کیرالہ کا یہ پہلا دورہ ہے اور تین ماہ کے اندر ریاست کا ان کا پانچواں دورہ ہے۔روڈ شو کے بعد وزیر اعظم اگلی انتخابی مہم میں شامل ہونے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمل ناڈو کے سیلم کے لیے روانہ ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا