مودی نے کنیا کماری میں 45 گھنٹے کی سادھنا کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا

0
0

کہاسوامی وویکانند کے خواب کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے مافوق الفطرت اور حیرت انگیز توانائی ملی ہے
یواین آئی

کنیا کماری؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے کنیا کماری میں سمندر کے بیچ میں واقع وویکانند شلہ میموریل میں اپنی 45 گھنٹے کی سادھنا کو ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سوامی وویکانند کے خواب کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے مافوق الفطرت اور حیرت انگیز توانائی ملی ہے۔
اپنی سادھنا مکمل کرنے کے بعد مسٹر مودی نے وویکانند شلہ میموریل کی وزیٹر بک میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، "میں ہندوستان کے انتہائی سرے پر واقع کنیا کماری میں واقع ‘وویکانند شلہ میموریل’ میں آنے کے بعد ایک مافوق الفطرت اور حیرت انگیز توانائی کا تجربہ کر رہا ہوں۔ اس چٹان پر ماں پاروتی اور سوامی وویکانند نے تپسیا کی تھی۔ بعد میں ایکناتھ راناڈے نے اس بارے میں لکھا۔ سوامی وویکانند کے خیالات کو ‘شلہ یادگار’ میں تبدیل کرکے زندہ کردیا۔
وزیر اعظم نے لکھا، "روحانی نشاۃثانیہ کے علمبردار، سوامی وویکانند میرے آئیڈیل، میری توانائی اور میری روحانی مشق کا ذریعہ رہے ہیں۔ برسوں پہلے، پورے ملک کا سفر کرنے کے بعد، جب سوامی وویکانند یہاں آئے اور سادھنا کی، تو یہیں انہیں ہندوستان کے احیاء کے لئے ایک نئی سمت حاصل ہوئی تھی، یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آج اتنے برسوں کے بعد جب سوامی وویکانند کی اقدار اور آدرشوں پر چلتے ہوئے ان کے خوابوں کا ہندوستان شکل اختیار کر رہا ہے، مجھے بھی اس مقدس مقام پر سادھنا کرنے کا موقع ملا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’اس ’شیلہ اسمارک‘پر میری سادھنا میری زندگی کے ناقابل فراموش لمحات میں سے ایک ہے۔’ماں بھارتی‘ کے قدموں میں بیٹھ کر، میں ایک بار پھر اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ میری زندگی کا ہر لمحہ، میرے جسم کا ہر ذرہ میری زندگی ہمیشہ قوم کی خدمت کے لیے وقف رہے گی اور ملک کے لوگوں کی بھلائی کی خواہش کے ساتھ، میں ’ماں بھارتی‘ کے سامنے جھکتا ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا