مودی نے چھتیس گڑھ کے لوگوں کی توہین کی: کھڑگے

0
0

نئی دہلی، // کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور تشدد کا چھتیس گڑھ سے موازنہ کرکے چھتیس گڑھ کے لوگوں کی توہین کی ہے۔

مسٹر کھڑگے نے منی پور تشدد پر مسٹر مودی کے تبصرے پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ منی پور کی صورتحال اور وہاں جس طرح کا تشدد ہو رہا ہے اس کا موازنہ دوسری ریاستوں سے نہیں کیا جا سکتا لیکن مسٹر مودی نے اس کا موازنہ چھتیس گڑھ سے کیا جو چھتیس گڑھ کے لوگوں کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ میں 140 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں۔ میں ان کا واحد لیڈر ہوں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا، "ہمیں لگا کہ عوامی لیڈر راجیہ سبھا میں آئیں گے لیکن انہوں نے اپنی خاموشی نہیں توڑی۔ اس کے برعکس، انہوں نے کہا کہ وہ بحث کے لیے تیار ہیں۔ امیت وہی جواب دیں گے۔ کپتان تو صرف ایک ہی ہوتا ہے۔ جیسے بھوپیش بگھیل جی ہیں اور ان کے وزیر ہیں۔ ہم رول 167 پر بحث چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آخر میں اپنی بات رکھی تو وزیراعظم نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ صرف کانگریس کا مذاق اڑایا۔

کانگریس صدر نے مسٹر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم نے اتنا ڈرامہ کرتے ہیں ، پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر متھا ٹیکا، وہ اتنا ڈرامہ کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ہونے کے بجائے انہیں کسی ایک ڈرامہ کمپنی میں ہونا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا