مودی نے ووٹروں سے ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹنگ کی اپیل کی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، // ہریانہ اسمبلی کی 90 نشستوں کے لیے ہفتہ کی صبح 7 بجے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں سے اسمبلی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کا نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی اور خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں کو جمہوری جشن میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

http://www.uniurdu.com/

مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا، "آج ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس تہوار کا حصہ بنیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔ اس موقع پر ریاست کے ان تمام نوجوان دوستوں کو میرا خصوصی سلام ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے بھی لوگوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ‘میں، آپ کا نائب سنگھ، آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ 5 اکتوبر کو کمل کا بٹن دبائیں اور بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ آپ کا قیمتی ووٹ ہریانہ کی ترقی کو برقرار رکھنے اور تیز کرنے میں مدد کرے گا۔

مسٹر نائب سگھ سینی نے کہا نوجوانوں کو بغیر کسی خرچ کے، بغیر سفارش کے سرکاری نوکری، 500 روپے میں گیس سلنڈر، خواتین کو 2100 روپے ماہانہ، کسان بھائیوں کی تمام فصلوں کی ایم ایس پی پر خریداری، ہر ضلع میں اولمپک گیمز کی نرسری، دیہی اور شہری علاقوں میں پانچ لاکھ پی ایم ہاؤس، عارضی ملازمین کا معاہدہ پورے ہریانہ کی ترقی اور تعصب کے بغیر تمام طبقات کی ترقی کی ہماری ضمانت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کے علاوہ ووٹنگ میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہوگی۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔

http://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا