چنڈی گڑھ،//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگھ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ایک دھاگے میں پرویا۔ کشمیر سے کنیا کماری ہوکچھ سے شمال مشرق، آج پورا ملک ایک خاندان کی طرح ایک منظم قوت بن کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترون چگھ سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے بھی ‘ایکس’ پر اپنا پروفائل تبدیل کیا ہے، اس میں ‘مودی کا پریوار’ لکھا ہے۔
مسٹرچُگھ نے کہا کہ مودی جی ملک کے لوگوں کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں اور ملک کے لوگ بھی انہیں اپنا مانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بار بار انہیں بھاری اکثریت سے جیت کر اپنا لیڈر منتخب کرتے ہیں۔ سال 2014 میں ملک کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور مرکزی حکومت کے اقتدار کی کمان ان کے حوالے کر دی اورمسٹر مودی نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں ملک کوفرش سے عرش تک پہنچاکر عالمی سطح پر ہندوستان کا نام سنہرے حروف میں لکھ دیا۔ آج ہندوستان کی چمک اور اثر و رسوخ عالمی سطح پر کافی مضبوطی سے بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے۔ مسٹرمودی اپنے تہوار بھی ملک کے لوگوں کے درمیان سرحد پر ملک کے نوجوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔ ملک کا کوئی بھی بحران ہو یا خوشی کا موقع، ملک کے لوگ ایک خاندان کی طرح مسٹر مودی کی قیادت میں ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ‘انڈیا’ اتحاد کے لیڈر مسٹر مودی کی عوامی فلاحی پالیسیوں اور نیتوں سے بری طرح بوکھلائے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کی سیاست مکمل طور پر اقربا پروری اور بدعنوانی پر مرکوز ہے۔ اب اپوزیشن نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ مودی کا کوئی خاندان نہیں ہے، جب کہ پورا ملک مودی کا خاندان ہے اور ہم سب اس خاندان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے سبھی سے کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پروفائلز پر اپنے نام کے ساتھ ‘مودی کا پریوار’بھی لکھیں۔