کہابی جے پی کی حمایت کرنا ملک اور وقت کی ضرورت ہے
یواین آئی
جبل پور؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سیاسی کلچر کو بدل دیا ہے اور بی جے پی کی حمایت کرنا ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔مسٹرنڈا یہاں لوک سبھا انتخابات سے قبل روشن خیالی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے۔مسٹرنڈا نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت ملک کے لیے ضروری ہے۔ پہلے زمانے میں کیسی سیاست اور ذہنیت تھی؟ عام آدمی کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ اب کچھ بدلنے والا نہیں، لیکن اب عام آدمی کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ تبدیلی آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی نے سیاسی کلچر کوتبدیل کردیا ہے۔ پہلے صرف ذات پات، خاندان پرستی اور خوشامد کے بارے میں ہی سوچا جاتا تھا۔ اب ترقی، رپورٹ کارڈ، احتساب، کارکردگی اور جامع ترقی کی سیاست ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسی سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے جبکہ سابقہ حکومتوں کی تقسیم کی تھی۔بی جے پی صدر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کووڈ کے دور میں انسانیت اور معیشت کی ترجیح کے درمیان فیصلہ نہیں لے سکے، لیکن ہندوستان میں مسٹرمودی نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے اور سخت فیصلے لیتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ کورونا اور یوکرین کی جنگ کے بعد تمام ممالک کو معاشی کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہندوستان اکیلا ہے جوچمک رہا ہے۔
کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس والے صرف بے روزگاری کی بات کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس اب یقیناً بے روزگار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کانگریس والوں میں تعلیم اور علم کی کمی ہے۔دانشوروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرنڈا نے کہا کہ ملک میں اب ایک نئی تعلیمی پالیسی نافذ کی گئی ہے، جو زمین سے جڑی ہوئی ہے۔ اس سے سب کو یکساں مواقع ملیں گے۔ اس پالیسی نے تعلیم کو ‘لچکدار’ بنایا ہے۔