مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی

0
0

نئی دہلی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام یہاں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مسٹر بائیڈن آج شام یہاں پہنچے۔ پالم ایئر فورس ہوائی اڈے پر روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویز اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔

مسٹر بائیڈن اس کے بعد 7 لوک کلیان مارگ پر واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مسٹر مودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پہلے دونوں رہنماؤں نے نجی طور پر غیر رسمی گفتگو کی۔ اس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ان کی بات چیت میں کئی طرح کے امور شامل تھے اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا