مودی منگل سے جنوبی افریقہ، یونان کے چار روزہ دورے پر

0
0

نئی دہلی،// وزیر اعظم نریندر مودی 15 ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے منگل کی صبح جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے اور وہاں سے وہ 25 اگست کو ایک دن کے سرکاری دورے پر یونان جائیں گے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں ایک خصوصی میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم کے ان دوروں کے بارے میں معلومات دی انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی کل صبح نئی دہلی سے جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوں گے اور وہاں 22 سے 24 اگست تک 15ویں برازیل، روس، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ (برکس) چوٹی کانفرنس کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے اپنے دورے کے پہلے دن مسٹر مودی جوہانسبرگ میں ریٹریٹ میں برکس ممالک کے سرکردہ رہنماؤں اور مدعو ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹریٹ ملاقات ذاتی طور پر ہوگی جس میں رہنما نجی طور پر عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر مودی بدھ سے برکس سربراہی اجلاس کی رسمی میٹنگوں میں حصہ لیں گے۔

وہاں سے وزیر اعظم 25 اگست کو یونان پہنچیں گے۔ مسٹر کواترا نے بتایا کہ 1983 کے بعد ہندوستان کے کسی بھی وزیراعظم کا یونان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کا یہ سرکاری دورہ یونان کے وزیر اعظم کی دعوت پر ہو رہا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، اقتصادی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا