مودی شاہ اصل امور پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں:سونیا

0
0

شہریت ترمیمی بل لاکر ملک کی روح پر حملہ کیا گیا ،یہ قانون ملک کو تباہ کردے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ انہیں آئین اور ملک کی فکر نہیں ہے ، وہ صرف لوگوں کو آپس میں لڑاکر موجودہ چیلنجوں کو چھپانے کے لئے اصل امور پر پردہ ڈاالنا چاہتے ہیں۔محترمہ گاندھی نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ‘بھارت بچاو ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہوگیا ہے ، نوجوانوں اور کاروباریوں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور کسان نہایت پریشان ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ مودی حکومت پر من مرضی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ حکومت اصل امور کو چھپانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔ وہ جب چاہتے ہیں صدر راج لگاتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ہٹا دیتے ہیں۔ اب ان میں شہریت کا نیا شوق چڑھ گیا ہے ۔ شہریت ترمیمی بل لاکر ملک کی روح پر حملہ کیا جارہا ہے ۔ یہ قانون ملک کو تباہ کردے گا۔ اس کی وجہ سے شمال مشرق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔ ہمار ا ملک ایسے قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے اپنے اناج پیدا کرنے والوں کی فکر چھوڑ دی ہے ۔ ملک کا کسان سرکاری پالیسیوں سے بہت پریشان ہے ۔ ان کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ انہیں کھاد اور بیج نہیں مل رہے ہیں۔ پانی بجلی کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں فصل کی قیمت مل رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسان سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔محترمہ گاندھی نے کہاکہ کسان ہی نہیں، حکومت کی پالیسیوں سے ملک کے مزدور اور نوجوان بھی بہت پریشان ہیں۔ مزدور بھائی بہن دن رات مزدوری پر لگے رہتے ہیں لیکن انہیں روزی روٹی نہیں مل رہی ہے ۔ اس حکومت نے غلط طریقہ سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کیا جس کا خمیازہ سب کو جھیلنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی من مانی اس قدر بڑھ گئی ہے اسے آئین اور آئینی اداروں کی فکر نہیں رہ گئی ہے ۔ پارلیمنٹ میں بھی من مانی کی جارہی ہے اور بغیر کسی بحث کے بل پا س ہورہے ہیں۔ یہاں تک کسی ریاست میں صدر راج لگانے اور ہٹانے جیسے نظام کو بھی آئین کے دائرے میں رہ کر انجام نہیں دیا جارہا ہے اور وہ اب اسے جب چاہے ہٹاتے ہیں اور اپنی مرضی کے کے مطابق نافذ کردیتے ہیں۔کانگریس صدر نے کہاکہ خواہ ملک میں خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے لیکن کانگریس پارٹی ہمیشہ انصاف کی حمایت کرے گی اور جن کے ساتھ انصاف ہوگا ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ جمہوریت اور آئین کے دفاع کے لئے کانگریس ہمیشہ تیار ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ ملک کے عوام کے مفادات کے لئے جدوجہد کی ہے اور جمہوریت اور آئین کا دفاع کانگریس اپنا فرض مانتی ہے اور وہ اپنے فرائض ادا کرے گی۔کانگریس کی جنرل سکریٹری محترمہ واڈرا نے ملک کے عوامسے ناانصافی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سے لیکر اروناچل پردیش تک اور اترپردیش سے لیکر تملناڈو تک جہاں میری آواز پہنچ رہی ہے ، میں سب سے کہنا چاہوں گی کہ وہ آواز اٹھائیں۔ ملک کی آواز بنو۔ اگر ہم خاموش رہیں گے تو ہمارا انقلابی آئین تباہ ہوجا ئے گا۔ ملک پھر تقسیم ہوجائے گا اور اس کے لئے ہم اتنے ہی ذمہ دار ہوں گے جتنی بے جے پی ہوگی۔انہوں نے اناو متاثرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چاروں طرف خواتین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اور ان کا استحصال کیا جارہا ہے لیکن ملزمین کو بچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اناو کی یہ بیٹی ناانصافی کے خلاف لڑر ہی تھی تو اسے جلا دیا گیا لیکن ا س کی حفاظت نہیں کی جارہی۔ متاثرہ کے والد سے ملاقات کی تو مجھے اپنے والد کی یاد آگئی۔ انہوں نے کہاکہ ان کے والد اور اناو متاثرہ کے والدکی بیٹی کا خون اسی زمین میں ملا ہوا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا