مودی سرکارنے جموں وکشمیرکی تقدیر و تصویر بدل دی: رویندر رینہ

0
0

کہاپڑوسیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات بھارت کی ترجیح لیکن پیٹھ میں خنجر گھونپنا پاکستان کی فطرت

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے پاکستان کیساتھ مذاکرات اور جموں وکشمیر میں اندرونی خودمختاری کی وکالت کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور جموں وکشمیر کو پھر سے بد امنی اور تباہی کے تاریک دور میں دھکیلنے کی سازش قرار دیا، ساتھ ہی پاکستان کو جموں و کشمیر میں قبرستان آباد کرنے، خون خرابے کا زمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پڑوسیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا لیکن پاکستان نے ہمیشہ پیٹھ پر خنجر گھونپا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج یہاں جموں میں ایک تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینہ نے کانگریس۔نیشنل کانفرنس اتحاد کو اقتدار کی خاطر جموں وکشمیر کی تباہی کے دبانے پر لیجانے کی سازش قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایسے الاؤنس سے خبر دار رہنے کی تلقین کی۔ایک سوال کے جواب میں رویندر رینہ نے کہانیشنل کانفرنس کو پاکستان کے بجائے جموں وکشمیر کے لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔ اس پاکستان کیساتھ بات کرنے کی وکالت کر رہی ہے جس پاکستان نے جموں و کشمیر میں پچھلے انتیس سالوں میں صرف قبرستانوں کے قبرستان آباد کیئے۔ رینہ نے پاکستان پر برستے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یہاں صرف بربادی کی، جموں وکشمیر کو لہولہان کیا۔۔کس ملک کیساتھ بات چیت ہو گی یہ فیصلہ وزیر خارجہ کو کرنا ہے۔
رینہ نے کہا بھارت نے ہمیشہ پڑوسیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات کو ترجیح دی لیکن جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے اس نے ہمیشہ پیٹھ میں خنجر گھونپا۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کیساتھ دوستی کا ہاتھ اٹل بہاری واجپائی جی نے بڑھایا تھا۔۔کیا نیشنل کانفرنس یہ ضمانت دے گی کہ پاکستان پھر سے یہاں خون خرابہ نہیں کرے گی؟۔رویندر رینہ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس برسوں میں جموں وکشمیر کو ایک سیاہ دور سے باہر نکالتے ہوئے سب کا ساتھ سب وکاس اور سب کا وشواس کے تحت یہاں امن و سکون ،تعمیر و ترقی اور انصاف کا پرچم بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بندوق کی گن گرج تھی آج امن وسکون ہے جو کچھ ملک دشمن طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا اور وہ یہاں پھر سے بدامنی کی راہ ہموار کرنے پر آمادہ ہیں لیکن جموں وکشمیر کی پر امن اور حب الوطنی سے سرشار عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس سنہری دور کیساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا ہے جو جموں وکشمیر کے ہر کونے میں بھاجپا کی انتخابی مہم میں عوامی سیلاب سے صاف ظاہر ہو رہا ہے۔

https://jkbjp.in/
رویندر رینہ نے کہا آج جموں وکشمیر میں بی جے پی کا اتنا اثر ہے لوگوں میں اتنا جوش ہے کہ ہر طرف یہ نعرہ گونج رہا ہے ‘ کیوں پڑے ہو چکر میں۔ کوئی نہیں ہے ٹکر میں ‘ یہ بھاجپا کیساتھ لوگوں کا جنوں ہے محبت ہے کیوں کہ مودی سرکار نے جموں وکشمیر کو اندھیرے سے نکالا ہے۔انہوں نے مزید کہاآج جموں و کشمیر میں امن و سکون ہے,ایک وقت تھا جب گولیوں بندوق اور گرینیڈ کا شور تھا آج امن ترقی کا دور دورہ ہے۔رویندر رینہ نے کہایہ مودی جی کی محنت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر رویندر رینہ نے کہا کہ آج ہم نے ویڈیو وینز لانچ کی ہیں یہ وینز گاؤں گاؤں شہر شہر جائیں گی اور دس سال کے مودی جی کے کاموں کو اجاگر کریں گی۔
رینہ نے کہا کہ مودی دور میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، رفیوجز، والمیکی، گجر بکروال، پہاڈی، گدی ، سپی، شینہ حتیٰ کہ سماج کے ہر طبقے کیساتھ انصاف کیا جوستر برسوں سے ناانصافی جھیل رہے تھے۔رویندر رینہ نے بی جے پی دور میں جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کے بے پناہ سلسلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی بے مثال کہانی ہے۔ انہوں نے ایکسپریس پل ہایویز ، رنگ روڈز، آئی آئی ٹی آئی آئی ایم ، ٹنل شاہراہیں۔ صحت ایوشمان کارڈ، بیشمار فلاحی و ترقیاتی اقدمات اٹھائے۔ کسانوں کوسماندی یوجنا، غریبوں کو پنشن جیسے تعمیر و ترقی و فلاح و بہبود کے کام اجاگر کیے۔رویندر رینہ نے کہامودی صاحب کا نعرہ ہے ۔
سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس۔ مزید کہاہندو،مسلم ،سکھ، عیسائی سب کی فلاح و بہبود کے کام کیئے اور بھاجپا ان کاموں کو لیکر عوام کے پاس جائیگی۔رینہ نے کہاآج جموں و کشمیر میں ہر طبقے کیساتھ انصاف اگر کسی نے کیا ہے تو وہ مودی جی نے کیا ہے مجھے امید ہے جموں وکشمیر کی جنتا بھاجپا کو اپنا پیار دے گی اور ان انتخابات میں بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب کرائیں گے۔رویندر رینہ نے کہاتمام طرح کے اتحاد ناکام ہونگے عوام کا بھر پور ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملے گا۔
مقامی مسائل پر اْبھارے گئے سوال پر رویندر رینہ نے کہا کہ بھاجپا نے ہمیشہ ڈیلی ویجروں کے حقوق کی بات کی ان کیساتھ نیشنل کانفرنس کانگریس اور پی ڈی پی نے دھوکہ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ بھاجپا نے انہیں کم از کم اجرت دس ہزار تک پہنچایا۔رینہ نے کہا ہم تمام ڈیلی ویجروں کے حقوق کے وعدہ بند ہیں،وی ڈی سی۔وی ڈی جیز سب کے مسائل کا حل صرف بھاجپا ہی کر سکتی ہے۔
مینڈیٹ کو لیکر پارٹی میں اٹھ رہی مخالف آوازوں پر پوچھے گئے ایک سوال پر رویندر رینہ نے کہامینڈیٹ کیلئے ناراضگی فطری ہے, بھاجپا ایک بڑا پریوار ہے ہر کسی کو امید ہوتی ہے لیکن ایک اسمبلی حلقہ سے ایک ہی امیدوار کو ٹکٹ مل سکتی ہے۔بھاجپا پوری طرح متحد ہے۔جموں وکشمیر کے چاروں طرف بھاجپا کی چناوی ریلی زور و شور سے جاری ہے۔کوئی نہیں ہے ٹکر میں۔ کیوں پڑے ہو چکر میںکہتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں رویندر رینہ نے اپنی بات ختم کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے جموں و کشمیر الیکشن انچارج جی کرشنا ریڈی، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما، سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، کوندر گپتا و دیگر کوئی رہنما موجود تھے۔

https://lazawal.com/?cat=20

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا