مودی حکومت کی اسکیمیں جموں و کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوئیں: کرنل مہان

0
0

گزشتہ دہائی کے دوران مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں، کامیابیوں اور اقدامات سے عوام کو واقف کرایا
لازوال ڈیسک
بسوہلی؍؍ کٹھوعہ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین کرنل مہان سنگھ نے تصدیق کی کہ مودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں نے لوگوں کی خوشحالی اور بہبود کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے لوگوں کی زندگیوں کو نمایاں طور پر تقویت ملی ہے۔بسوہلی حلقہ کے جنکھر اور گھگرور پنچایتوں کے تحت آنے والے نون کٹورا، کیاری، ٹیرا، بند، لائی اور کوٹھاڈا سمیت کئی دیہاتوں میں جن سمواد ابھیان کی شروعات کے دوران ایک بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کرنل مہان سنگھ نے مرکزی کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔جن سمواد ابھیان، جس کی سربراہی ڈی ڈی سی چیئرمین نے کی ہے، اس کا مقصد لوگوں کو گزشتہ دہائی کے دوران مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں، کامیابیوں اور اقدامات سے واقف کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے، مستند تاثرات جمع کرنے، اور عوامی بہبود کے لیے کامیابیوں اور آنے والی پالیسیوں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے ایک کامیاب پروگرام کے طور پر کام کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا