نوشہرہ حلقہ میں حکمت عملی کے لحاظ سے اہم اٹل سیتو کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
نوشہرہ؍؍ بی جے پی صدر، جموں و کشمیررویندر رینا اور جوگل کشور شرما، ایم پی (لوک سبھا) نے نوشہرہ حلقہ میں حکمت عملی کے لحاظ سے اہم اٹل سیتو کا افتتاح کیا۔وہیںافتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے جوش و خروش سے روایتی ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور شاندار تقریبات کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی سی سنگیتا شرما، بی ڈی سی چیئرپرسن نینا شرما، ضلع صدر نینا شرما، سکھ دیو چودھری، سرپنچوں اور پنچوں، کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔وہیںرویندر رینا نے اٹل سیتو کے افتتاح پر نوشہرہ حلقہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عام شہریوں کے خوابوں کو پورا کر رہی ہے۔رینا نے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے دیہی علاقوں، شہروں اور قصبوں کی ترقی کے لیے ہزاروں کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں اٹل سیٹو اور کئی اور پروجیکٹوں کی تکمیل ترقی کے تئیں مودی حکومت کی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔اس موقع پرجگل کشور شرما ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت میں عوام کے بہت سے مطالبات پورے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تھیم پر مشن موڈ پر کام کر رہی ہے اور اس نے زبردست کاموں کو یقینی بنایا ہے۔