مودی حکومت میں صنفی امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں: کویندر

0
0

کویندر، پٹھانیا نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکز کی نریندر مودی حکومت ملک میں مرد اور خواتین دونوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سماج کے تمام طبقات کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے دیگر لیڈران کے ہمراہ عوامی شکایات سماعت کرتے ہوئے کیا۔وہیںکویندر گپتا نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے کے لیے کابینہ کی منظوری خود ملک میں خواتین کو سیاسی بااختیار بنانے کے تئیں مودی حکومت کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔بی جے پی ہیڈکوارٹر، جموں میں شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے، سابق نائب وزیر اعلی، کویندر گپتا نے ایک ذمہ دار اور فعال شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی ردعمل اور عوام کے ساتھ وابستگی کے ساتھ پارٹی کے سینئر قائدین روزانہ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں عوامی شکایات کی سماعت کررہے ہیں۔وہیںپٹھانیا نے کہا کہ عام لوگوں کے پاس معلومات، وقت اور وسائل تک محدود رسائی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا