مودی حکومت غریبوں اور ضرورت مندوں کی حامی ہے: بی جے پی

0
0

شام شرما اور چندر موہن گپتا نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں عوامی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مزید پانچ سالوں تک 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن جاری رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، شام لال شرما، نائب صدر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا غریب دوست فیصلہ قرار دیا۔وہیںشام لال شرما نے کہاکہ اگلے پانچ سالوں تک PMGKAY کے تحت مفت غذائی اجناس کا تسلسل غریبوں اور کمزوروں کے لیے اناج کی رسائی، سستی اور دستیابی کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت غریبوں اور ضرورت مندوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے ثابت قدم رہی ہے۔اس دوران سابق وزیر اور جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر شام لال شرما اور جے ایم سی کے سابق میئر اور جے اینڈ کے بی جے پی کے نائب صدر چندر موہن گپتا نے سوچھ بھارت ابھیان کے بی جے پی انچارج دل بہادر جموال کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں افراد اور وفود کی شکایات سماعت کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا