مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کے درمیان دو طرفہ بات چیت

0
0

وارسا/نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک نے جمعرات کو دو طرفہ بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی تحریک ملے۔
مسٹر ٹسک نے پولینڈ کی راجدھانی وارسا میں واقع فیڈرل چانسلری میں مسٹر مودی کا باقاعدہ استقبال کیا۔ گزشتہ پینتالیس برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اپنے استقبال کے بعد مسٹر مودی نے اپنے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور خارجہ سکریٹری وکرم مصری بھی موجود تھے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا "ہندوستان-پولینڈ ساجھیداری میں ایک نیا سنگ میل”۔ پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک نے وزیر اعظم نریندر مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور وارسا میں فیڈرل چانسلری میں ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ پینتالیس سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ دورہ ہندوستان-پولینڈ ساجھیداری کو ایک نئی تحریک دے گا۔
مزید برآں، وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب راڈوسلاو سیکورسکی سے بات چیت کی۔
ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ نے کہا "آج صبح پولینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ یوکرین تنازعہ، ہند-بحرالکاہل کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ ہندوستان-پولینڈ تعلقات کو نئی تحریک فراہم کرے گا۔
ییو این آئی ۔ ع خ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا