لازوال ویب ڈیسک
سری نگر// ایجوکیشن اور ہیلتھ کی وزیر سکینہ ایتو نے پیر کو کہاکہ جو محکمے انہیں تقویض کئے گئے انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم ایمانداری سے کام کرنے کی بھر پور سعی کریں گے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Sakina_Itoo
ان باتوں کا اظہار وزیر نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ، ایجوکیشن سیکٹر کے ساتھ ساتھ سوشل ویلفیئر محکموں میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک ایجوکیشن محکمہ کا تعلق ہے تو والدین اور طلبا سے آرا حاصل کرکے اس محکمے کو بھی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔
خاتون وزیر نے کہاکہ موجودہ سرکار کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ لوگوں کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔
نومبر سیشن کو پھر سے شروع کرنے کے بارے میں جب وزیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں ۔