موجودہ سرکار حزب اختلاف کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے :سفیر چوہدری

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍عام آدمی پارٹی کے سینئررہنما سفیر چودھری نے جموں میں پریس کانفرنس کی اس پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نے کچھ روز قبل راجوری میں گجر بکروال نوجوانوں واصحافی ریاض چودھری کی نظربندی کی مذمت کی۔انہوں نے اس اقدام پر جموں و کشمیر انتظامیہ کی سخت تنقید کی چوہدری نے کہا ملک کا ائین شہریوں کو یہ حقوق دیتا ہے کہ وہ اپنی بات رکھ سکتے ہیں اور اگر انہیں سرکار کی کوئی پالیسی اچھی نہیں لگتی تو اس کے خلاف بھی وہ پرامن احتجاج کر سکتے ہیں ۔اس کے لیے ہندوستان کے آئین میں شہریوں کے کچھ بنیادی حقوق رکھے گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے مگر اس کے باوجود راجوری میں پیدل مارچ کی اجازت نہیں دی گئی ۔چودھری نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک صحافی (ریاض چودھری) کو حراست میں لیا گیا اور اسے ڈھائی دن تک نظر بند رکھا گیا۔ چوہدری نے سرکار سے اپیل کی کہ ان تمام گجر نوجوانوں کو رہا کیا جاہے جنہیں نظر بند کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا