موثر، سمارٹ انتظامیہ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: صدر مرمو

0
0

کہایہ وہ دورہے جب تعاون اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو آئی اے ایس افسران سے کہا کہ وہ ایک موثر اور سمارٹ انتظامیہ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال کریں۔ایل بی ایس این اے اے (مسوری) میں 125 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے ریاستی سول سروسز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنہوں نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس پوزیشن میں ہیں جہاں وہ دوسروں کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔مرمو نے کہا، ’’ بطورانڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسران، آپ کو انتظامی کام کاج اور حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں ایک آل انڈیا نقطہ نظر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ڈیجیٹل گورننس کی بدلتی ہوئی دنیا کے مطابق ڈھال لیں اور اس کے مطابق اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔صدر نے کہا، ’’آپ کو ایک موثر اور سمارٹ انتظامیہ کے لیے AI ، بلاک چین اور بڑے ڈیٹا اینالیٹکس جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرنا چاہیے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب تعاون اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے تنظیمی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ اسی طرح نئے خیالات اور نئی ٹکنالوجیوں کو بھرپور اور متنوع تجربات کے ساتھ ملانا ایسی مؤثر تبدیلیاں لا سکتا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم 2047 تک ’’وکست بھارت‘‘ کے ویژن کو پورا کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔مرمو نے کہا، ’’آپ کے کام کرنے کا انداز اور آپ جو فیصلے لیتے ہیں وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دنیا میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا