ای او کی سرنکوٹ میں 14سالہ خدمات قابل ستائش : مقررین
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ ماہرفن تعمیر فردوس چوہان کے زیر اہتمام مونسپلٹی سرنکوٹ میں منیر حسین خان ای او کی سبکدوشی پر ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سردار عبدالحمید منہاس نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں نے منیر حسین خان کے 14سالہ سروس کے دوران سرنکوٹ میں کیے گئے کام کو سراہا جبکہ اس الوداعیہ میں بہت سے دانشور اور بزرگ شہری، نائب صدر ایم سی سرنکوٹ، کونسلر اظہر منہاس، مطلوب شاہ، مجید خان، اور سول سوسائٹی کے سینئر سٹیزنز چوہدری نذیر بجاڑ ریٹائرڈ گرداور سید عارف کاظمی خوش دیو ورما، موجود تھے حاجی عبداللہ، ماسٹر رزاق کالس اور نوجوان رہنما شوکت پروانہ ایڈووکیٹ۔ شیراز بجاڑ تاج چوہان رزاق چوہان یونس چوہدری ریٹائرڈ فارسٹر حسن پوسوال ودیگران شامل ہوئے۔