منگولیا: سیلاب سے دو افراد کی موت

0
0

اولان بٹو، 2 اگست (یو این آئی) منگولیا کے وسطی علاقے میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی موت ہوگئی۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
موسم کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے کہا ’’ایک خاتون (32) اور اس کا دو سالہ بیٹا منگل کی شام اووُر کھانگئی صوبے کے خیرکھنڈولان سُم (انتظامی ذیلی ڈویژن) میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں ہلاک ہو گئے”۔
ایجنسی نے آنے والے دنوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ملک کے مغربی، وسطی اور شمالی حصوں میں سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ ایجنسی نے دریاؤں اور جھیلوں کے قریب رہنے والے سیاحوں اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا