منکوٹیا میں اودھم پور میں دیوالی / الحاق ڈے اور ڈی کے ڈی کا یوم تاسیس منایا گیا

0
0

ہزاروں مقامی افراد جشن کی تقریب میں شامل ہوئے
ونے شرما

ادھم پور؍؍ڈوگرہ کرانتی دل (این جی او) کے ذریعہ منی اسٹیڈیم ادھم پور میں دیوالی / الحاق ڈے اور ڈی کے ڈی کے یوم تاسیس کے موقع پر بڑے جشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام ، ڈانس پرفارمنس پیش کی گئیں اور آتش بازی جلائی گئی۔ اس موقع پر نومنتخب بیلاک چیئرمین ، سرپنچوں / پنچوں ، کونسلرز سمیت ہزاروں مقامی افراد موجود تھے۔ منی اسٹیڈیم ادھم پور میں ایک زبردست متاثر کن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈی کے ڈی کے چیف سرپرست اور سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ مانکوٹیا نے اس خصوصی دن کو مبارکباد پیش کی۔ مانکوٹیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر جموں کشمیر کے عوام کے لئے خاص دن ہے ، اس دن جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مانکوٹیا نے کہا کہ ادھم پور میں یہ پہلا موقع ہے جب ہزاروں مقامی افراد مشترکہ طور پر دیوالی اور الحاق ڈے منا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے ڈی کے ڈی نے انسداد منشیات مہم چلائی ہے جس میں منشیات کے خلاف 15 میراتھن رنز کا انعقاد کیا گیا تھا اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔ منکوٹیا نے کہا کہ 1996 میں ڈوگرہ کرانتی دال تشکیل دی گئی تھی اور بعد میں اس کا اندراج سال 2002 میں کیا گیا تھا۔15 ویںمیراتھن کے تمام شرکا کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ریٹائرڈ ایس پی مہی دیپ سنگھ ، بلاک چیئرمین سنجیت شرما ، سرپنچ سنیل منوہر ، سرپنچ اشوک کمار سمیت ہزاروں مقامی افراد کے علاوہ تعداد میں پنچوں / سرپنچوں اور کونسلرز نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا