منڈی کے گائوں اڑائی کے پرائمری سکول دھکڑاں والی میں اہم اجلاس منعقد

0
0

اسکولوں کو کلب کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا:محمدفرید ملک
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے گائوں اڑائی میں قائم پرائمری سکول دھکڑاں والی کا پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک نے دورہ کیا ۔اس دوران ان کے ہمراہ سابق سرپنچ پنچ کے علاوہ والدین بھی شامل ہوئے۔اس موقع پروالدین نے اسکول کی خستہ حالی کو لیکر سخت افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ ا سکول کی عمارت، رسوئی خانہ اور بیت الخلاء کی سخت خستہ حالت ہے جبکہ بچوں کو سکول کے باہر بھی کھڑاہونے کی بھی جگہ میسر نہیں ہے۔وہیں والدین نے محکمہ تعلیم سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سکول کی خستہ حالی کو دور کرنے کے بجاے انتظامیہ ودیگر چند سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائمری سکول دھکڑاں والی کو بھی کلب کئے جانے کی بات کررہے ہیں جس پر لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکول کو اپنی جگہ قائم رکھنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہاکہ سکول جو یہاں قریب پانچ سے چھ محلوں کے لئے ہے، اس کو ہر ممکن بھی کہیں کلب نہیں ہونے دیاجائے گا ۔
اس موقع پرپیر پنجال عوامی ترقیاتی فورم کے چیئرمین وسابق سرپنچ محمد اسلم ملک نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان سکولوں کی تعمیری حالت کو بہتر بنایا جائے نہ کہ ان کو کلب کرکے یہاں کے بچوں کو پریشان کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر اس دھکڑاں والی کے سکول کو کلب کیاگیایا کہ پنچائت اڑائی ملکاں میں دیگر سکولوں کو کلب کیا گیا تو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ ان سکولوں کی خستہ حالی کو دور کرنے کے اقدام اٹھائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا